جام پور:سنٹرز پر چھاپے،متعدد طالب علموں کے خلاف کارروائی شروع
جام پور(نامہ نگار)کنٹرولر بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈیری ایجوکیشن ڈیرہ مرزا ظہیر احمد نے مخبر کی اطلاع پر (بقیہ نمبر56صفحہ6پر)
کاروائی کرتے ہوئے احسان پور سنٹر پر اچانک چھاپہ مارکرکے اصل امیدوارمحمد شہزاد ولد جیون خان رول نمبر 131128 کی جگہ دوسرے امیدوار محمد شعیب ولد بشیر احمد سکنہ رضی والا احسان پور کو پکڑ کرکے پولیس کے حوالہ کر دیا۔ اسٹنٹ پروفیسر عبدالخالق خان ولد حافظ قادر بخش کی مدعیت میں تھانہ دائرہ دین پناہ تحصیل کو ٹ ادومقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیق شروع کر دیں۔ کنٹرولر بورڈ مرزا ظہیر احمد خان نے بتایا کہ راجن پور گرلز کالج میں بھی طلبا کو نقل کرنے پر یو۔ ایم سی کا کیس رجسٹرڈ کیاگیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ امتحان خوش اسلوبی سے اختتام پزیر ہو چکے ہیں۔ امتحانی پرچوں پر مارکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جلد ازجلد نتائج دینے کی کوشش کی جائی گی،،،
شروع