مسائل حل،کارکنوں کو ساتھ لیکر چلوں گا، عون عباس بپی

 مسائل حل،کارکنوں کو ساتھ لیکر چلوں گا، عون عباس بپی

  

  ملتان، قصبہ گجرات (  نیوز   رپورٹر،نمائندہ پاکستان  ) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر، سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں بلاول(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

 بھٹو کا جنوبی پنجاب کا دورہ ناکام رہا سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کونسلرز لیول کے 12لوگوں کو پیپلز پارٹی میں شامل کروا کر بلاول بھٹو سے ہاتھ کردیا شہباز شریف سمیت چینی چوروں کا بھی احتساب ہورہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی سے اختلافات ختم کرکے ملتان آیا ہوں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا تحریک انصاف کے کارکن بیوروکریسی کے زریعے عوام کے مسائل حل کرائیں بیوروکریسی کو بھی عوام کے لئے دروازے کھولنے ہوں گے بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کو سامنے لائیں گے چوروں اور لٹیروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں ملتان سے مہم کا آغاز کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ خانیوال روڈ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ارکان اسمبلی سبین گل، حاجی ملک سلیم لابر، مہندر پال سنگھ، اشرف رند، نیاز گشکوری،شاہدہ ملکہ، میاں طارق عبد اللہ، مہدی عباس لنگاہ، خالد جاوید وڑائچ، اعجاز حسین جنجوعہ، ڈاکٹر روبینہ اختر، آصفہ سلیم ملک، غزل غازی، سعدیہ بھٹہ، فرخ زبیر، جواد امین، سلیم بخاری سمیت دیگر جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ارکان اسمبلی، جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عہدیداران بھی موجود تھے عون عباس بپی نے مزید کہا کہ عمران خان نے پارٹی کے لئے جس قدر محنت کی اسی کا یہ نتیجہ ہے کہ آج جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت اور دیگر جماعتوں کا صفایا ہوچکا ہے عمران خان نے اپنی محنت سے میرے جیسے کئی عمران خان پیدا کردیئے ہیں مجھے جنوبی پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلا ہدف دیا گیا کہ میں جنوبی پنجاب میں پارٹی کارکنوں میں اختلافات ختم کراں چنانچہ میں نے سب سے پہلے مخدوم شاہ محمود قریشی سے اپنا اختلاف کیا اور گذشتہ روز ان کے دفتر جاکر ان سے نہ صرف ملاقات کی بلکہ یہ طے کیا کہ ہم مل کر جنوبی پنجاب میں نہ صرف پی ٹی آئی کو مضبوط کریں گے بلکہ اس خطے سے چوروں اور لٹیروں کو بھگائیں گے چنانچہ میرا یہ اعلان ہے کہ میں سب کو ساتھ لیکر چلوں جس سطح پر بھی تنظیمی اختلافات ہوں گے انہیں ختم کراں گا انہوں نے کہا کہ میرا دوسرا ہدف بلدیاتی الیکشن ہے دو دن بعد ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں اگرچہ ہمارے کارکنوں نے خوب محنت کی ہے اچھے نتائج سامنے آئیں گے لیکن میرا ہدف مارچ میں متوقع ہونے والے بلدیاتی الیکشن ہیں جس میں پارٹی کے نوجوانوں اور کارکنوں کو سامنے لایا جائے گا اور ہم بلدیاتی الیکشن بھرپور طریقے سے جیتیں گے اور انہی بلدیاتی نمائندوں کے زریعے 2023کے الیکشن میں ایک بار پھر اکثریت حاصل کرکے عمران خان کو وزیراعظم بنائیں گے کیونکہ میں 2023کے سونامی کو دیکھ رہا ہوں تحریک انصاف 2023کے الیکشن میں جنوبی پنجاب کی قومی اسمبلی کی کل 46میں سے 40اور صوبائی اسمبلی کی 96میں سے 75نشستیں جیتیں گے جنوبی پنجاب جو پہلے ہی پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اب اسے عمران خان کا مضبوط قلعہ بنائیں گے سینیٹر عون عباس بپی نے بلاول بھٹو کے حالیہ دورے کو ناکام ترین قرار دیا اور کہا کہ ان کے دورے سے قبل بہت شور کیاجارہا تھا کہ جنوبی پنجاب کی سیاست میں بہت بڑا طوفان آنے والا ہے لیکن جب بلی تھیلے سے باہر آئی تو کونسلرز لیول کے 12لوگوں کو شامل کیا گیا اس طرح سید یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو سے ہاتھ کردیا انہوں نے کہا کہ بلاول کے والد نے کرپشن کے کئی ریکارڈ قائم کئے ہیں اور حال ہی میں (امریکہ) میں ان کا 40کروڑ سے زائد کا فلیٹ سامنے آیا جس کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ ہم 2018میں اسے ڈیکلیئر کرنا بھول گئے تھے بلاول ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو کے فرزند نہیں بلکہ زرداری کے فرزند ہیں اور لاڑکانہ، تھرپار کر کے حالات سب کے سامنے ہیں سندھ کی محرومیاں تو وہ ختم نہیں کرسکے جنوبی پنجاب کی محرومیاں کہاں ختم کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس نہ تو کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی اتحاد ہے ہر لیڈر کی اپنی زبان ہے اور خاص طور پر شہباز شریف، مریم نواز ایک دوسرے کے بیانیے کی تردید میں لگے رہتے ہیں عون عباس بپی نے مزید کہا کہ گذشتہ تین سال سے میرا مخدوم شاہ محمود قریشی سے اختلاف چل رہا تھا میں خودان کے پاس چل کر گیا اور اپنا اختلاف ختم کیا میں جنوبی پنجاب کے کارکنوں سے کہوں گا کہ وہ آپس کے اختلافات ختم کریں اور ایک ہوجائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بااختیار ہو چکا ہے یہ صوبے کے قیام کی پہلی سیڑھی ہے جب اسمبلی میں صوبے کا بل آیا تو رانا ثنااللہ نے بہاولپور صوبے کی قرار دادجمع کرادی اگر (ن) لیگ ساتھ دے تو آج بھی صوبے کا بل اسمبلی میں لانے کو تیار ہیں ملتان اور بہاولپور میں علیحدہ علیحدہ سیکریٹریٹ کے قیام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل ہوں اصل میں سیکریٹریٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے خود صوبے کے قیام سے مخلص نہیں ہیں پیپلز پارٹی کو موقع ملا لیکن انہوں نے یہ موقع گنوا دیا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 9چینی چوروں کے خلاف کاروائی جاری ہے جس میں تین پی ٹی آئی کے ہیں جن کا احتساب جاری ہے اور معاملات کیونکہ عدالتوں میں ہیں اسی لئے مزید تبصرہ نہیں کرتے تاہم یہ حقیقت ہے کہ احتساب کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ نے شاہ محمود قریشی سے اختلافات ختم کئے ہیں تو کیا جہانگیر ترین سے بھی اختلافات ختم کریں گے تو انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین میرے بزرگ ہیں میں کسی بھی وقت ان کے پاس جاسکتا ہوں جیسے ہی معاملات ٹھیک ہوں گے میں ان سے ملاقات بھی کروں گا عوان عباس بپی نے کہا کہ نوجوان میرا سرمایہ ہیں میں ان کو ساتھ لیکر چلوں گا آئندہ دوسالوں میں حکومت کی ترجیحات میں کارکنوں کو نوکریاں دینا اور ان کے مسائل کا حل ہمارے بنیادی ایجنڈے کا حصہ ہے اور میں نوجوانوں کے حقوق کی ہر سطح پر جنگ لڑوں گا۔ جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار ارشد خان قندرانی اور ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب رانا احسن علی راجپوت کی قیادت میں جنوبی  پنجاب کے تنظیمی عہدیداران کے ساتھ تحصیل و ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کی قیادت نے  سنیٹر عون عباس بپی کو صدر جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کا عہدہ ملنے پر ان کے گھر تشریف لے گئے۔ جہاں سینیٹر عون عباس بپی نے اپنی پوری جنوبی  پنجاب کی تنظیم کے ساتھ پہلی پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں سینیٹر عون عباس بپی نے ملکی مسائل پر گفتگو کے ساتھ تنظیم کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر جنوبی پنجاب کی عزت ملنے پر سب سے پہلے اللہ سبحانہ تعالی کا، اپنے قائد عمران خان کا، اپنے والدین اور اہل خانہ کا، پارٹی قائدین اور اپنے ساتھی کارکنان کا شکر گزار ہوں۔ مجھے مینڈیٹ ملا ہے کہ میں قیادت اور کارکنان کے درمیان فاصلوں کو ختم کرکے بہترین ہم آہنگی قائم کروں۔ اور  کارکنان کے گلوے شکوے ختم ہوجائیں گے، ہم ایک ٹیم کی صورت میں کام کریں گے، مزید یہ کہ منتخب اسمبلی ارکان اور کارکنان کے درمیان فاصلہ ختم ہوجائیں گے اور سب ملکر تحریک انصاف کے لئے کام کریں گے۔ بیوروکریسی کو عوام کے لئے دروازے کھلے رکھنے ہونگے اور شب و روز محنت سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔ پریس کانفرنس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب سردار ارشد خان قلندرانی، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر رانا احسن علی راجپوت، ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے صدر ملک عامر آرائیں، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردار فرحان منظور، تحصیل مظفرگڑھ کے صدر را  ساجد وحید،جنرل سیکرٹری آصف علی خدائی، میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ محمد شعیب مرزا نے بھی شرکت کی اور سینیٹر عون عباس بپی کو صدر جنوبی پنجاب پاکستان تحریک انصاف بننے پر مبارکباد پیش کی۔ پریس کانفرنس میں تمام صوبائی و قومی اسمبلی ارکان سمیت پارٹی کے تمام اضلاع کے عہدیداران اور کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

عون عباس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -