امن وامان کی صورتحال خراب،انتظامیہ کہاں گئی؟ اویس لغاری

امن وامان کی صورتحال خراب،انتظامیہ کہاں گئی؟ اویس لغاری

  

 چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

امن و امان صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے لوگوں کی جان و مال اور عزت ہر وقت خطرے میں ہیں صوبہ بلوچستان سے شر پسند عناصر نے وزیراعلی کے اپنے ضلع میں  چار، چار لوگوں کو خواتین سمیت قتل کردیا گیا تمام ذرائع آمد و رفت غیر محفوظ ہیں اغواہ برائے تاوان، چوری ڈکیتی ریپ،اور قتل روزمرہ کا معمول بن چکا ہے مزید انہوں نے کہا کہ جس جنوبی پنجاب صوبہ کا نعرہ لگا کر عوام کے ساتھ دھوکا کیا اسی جنوبی پنجاب کا 32 فیصد جاب کوٹہ جو میاں شہباز شریف نے دیا تھا سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہونے دے رہے پورے ملک کی زراعت کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے کسان کو ایک زرعی کنکشن کے لیے 7 ماہ دفتروں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔ کھاد،بیج، زرعی ادویات اور زرعی آلات پر اتنے ٹیکسز لگا کر کسان کو بدحال کر دیا ہے۔

اویس لغاری 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -