بہاولپور:کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن،کل پولنگ، تیاریاں مکمل

بہاولپور:کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن،کل پولنگ، تیاریاں مکمل

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) کنٹونمنٹ بورڈ بہاول پورکے پانچ وارڈز میں الیکشن 12 ستمبرکو ہونگے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پانچوں وارڈز کل آبادی 80ہزار 415(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

ہے۔جس میں کل ووٹرز کی تعداد 27ہزار 117ہے جن میں مرد ووٹرز 14ہزار 165جبکہ خواتین ووٹرز 12ہزار 952شامل ہیں۔ پانچوں وارڈز سے جنرل سیٹس پر مجموعی طور پر 34امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ وارڈ نمبر 1سے 6امیدوار ہیں جبکہ وارڈ نمبر 2سے4 امیدوار اسی طرح وارڈ نمبر 3 سے 9  وارڈ نمبر 4سے 8امیدوار جبکہ وارڈ 5سے 7امیدوار شامل ہیں۔  جنرل سیٹس پر پولنگ کا عمل 12ستمبر کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابقپانچوں وارڈز میں کل پولنگ اسٹیشنز 19 بنائے گئے ہیں۔جبکہ مجموعی طور  پولنگ بوتھ 53 بنائے گئے ہیں۔پانچوں وارڈز میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پریزائڈنگ افیسرز سمیت 131کا عملہ ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ بہاول پور میں کنٹونمنٹ کے انتخابات کے حوالے سے 5وارڈ بنائے گئے ہیں جماعتی بنیادوں پر ان انتخابات کے باعث تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدواران انتخابات میں کھڑے کئے ہیں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ق،جے یو آئی اور ایک آزاد گروپ ہم خیال کے نام سے تشکیل دیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی انتخابی مہم سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری چلاررہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن، ایم پی اے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سابق صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ کے علاوہ سابق ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر رانا طارق چلارہے ہیں اسی طرح مسلم لیگ ق کا انتخابی مہم وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ چلارہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم مقامی پی پی قیادت نے سنبھال رکھی ہے۔ جے یو آئی ف کے امیدوارہم خیال گروپ کے امیدوار شمس الرحمن کے حق  میں دستبردار ہوگئے ہیں جبکہ چند حلقوں میں اس نے اپنے امیدوار کھڑے کررکھے ہیں تمام جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کے لئے پرعزم ہیں اور اپنی اپنی جیت کے دعوے کئے جارہے ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو سرکاری سرپرستی کے باعث اکثر حلقوں میں سبقت حاصل ہے اور ان کے حلقوں میں کام بھی کرائے جارہے ہیں 12ستمبر کا دن بتائے گا کہ کس جماعت کا کون امیدوار کامیابی حاصل کرتا ہے۔

تیاریاں مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -