موٹروے پر گاڑی میں آگ بچے سمیت 2افراد جھلس کر جاں بحق 

موٹروے پر گاڑی میں آگ بچے سمیت 2افراد جھلس کر جاں بحق 

  

ملتان،  جلالپور پیروالہ (خصوصی رپورٹر،نامہ نگار) ایم فائیو موٹر وے پر  ٹائر پھٹنے کے سبب گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی اور 1 بچہ اور 1 خاتون جاں بحق ہو گئے۔ بدقسمت گاڑی کے سوار سکندرآباد سے کراچی جا رہے تھے کہ پول نمبر 722 کے قریب گاڑی کے ٹائر میں آگ لگ گئی جس سے پوری گاڑی نے آگ پکڑ لی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ خاتون مہوش زوجہ (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

عرفان اور اور اس کا 8 سالہ بچہ اشید ولد عرفان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 53 سالہ خلیل ولد رفیع‘ 57 سالہ عبدالوحید ولد عبد العزیز‘ 5 سالہ عبید اللہ ولد عرفان اور 2 سالہ عزیز اللہ ولد عرفان شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمی خلیل‘ عبد الوحید اور عبید کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -