شیدانی شریف میں چوروں ڈاکوؤں  کا راج، شہری گھروں میں قید

شیدانی شریف میں چوروں ڈاکوؤں  کا راج، شہری گھروں میں قید

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)شیدانی شریف کا ایریا چوروں لٹیروں ڈاکوں اغواکاروں کی آماجگاہ بن گیاامیرغریب شہری دیہی علاقہ جات کے شہری کوئی بھی محفوظ نہ(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

 رہاقانون کے رکھوالے خواب غفلت سے بیدار نہ ہو سکے۔پولیس کی جانب سے ہر چورڈاکوکو کھل کر کھیلنے کی اجازت دیدیغریبوں کی آہیں فریاد بھی تھانہ شیدانی شریف کی بے حس پولیس کو نہ جگا سکیعلاقہ بھر میں روزانہ کی بنیادوں پرہونیوالی وارداتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔روزانہ کی بنیادوں پر ہونے والی پے در پے وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر خوف و ہراس کی کیفیت میں رہنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ شیدانی شریف شہزاد بابرکی ناقص کارکردگیوں کے خلاف شہر ی سراپا احتجاج بن گئے۔تھانہ شیدانی شریف خان بیلہ شہر و نواحی علاقوں میں چوریوں اور چھیناچھپٹی کی روزمرہ کی بنیادوں پرمسلسل ہونے والی وارداتوں نے علاقہ بھر کے شہریوں کو خوف و ہراس و عدم کے احساس میں مبتلا کر دیا ہے اورعلاقہ بھر کے شہری اپنی دوکانوں گھروں و دیگر املاک کی حفاظت کیلئے شدید فکر مند نظر آنے لگے۔پورا علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا ہے مگر،ایس ایچ او تھانہ شیدانی شریف شہزاد بابر خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور علاقہ بھر کو چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کر م پرچھوڑ دیا گیا ہے۔ قانون کے رکھوالوں نے عوام کو تحفظ دینے کی بجائے آنکھیں بند کرلی ہیں پولیس کارکردگی صفرہو چکی ہے،پولیس کی جانب سے گشت کا انتظام انتہائی ناقص ہے۔حالیہ پے در پئے ہونے والی وارداتوں رکنے کا نام ہی نہیں۔گزشتہ رات 5/6 کس نامعلوم ڈاکوں مسلح اسلحہ کلاشنکوف و دیگر اتشیں اسلحہ مسمی اللہ دتہ ولد امیر بخش قوم درکھان سکنہ کچہ بھپلہ کے گھر داخل ہوئی اور بھینس چوری کرکے لے جا رہے تھے کہ مزکورہ اللہ دتہ نے جاگنے پر شور واویلا کیا جس پر مسلح ڈاکوں نے اللہ دتہ کو سیدھا فائر مارا جو ماتھے سر کو چھوتا ہوا نکل گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا مسلح ڈاکوں ہوائی فائرنگ کرتے ہوے بھنیس لے فرار ہو گئے۔شہریوں عبدالحمید،محمد نواز،مرید حسین،عطا محمد،محمد شہزاد،عبدالشکور،نبی بخش،اللہ وسایا ود یگر،نے علاقہ بھر میں چوری و نقب زنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہری بلا خوف و خطر زندگی گزار رہے تھے لیکن تھانہ شیدانی شریف پولیس کی کام چوری و عدم دلچسپیوں کی وجہ سے پچھلے کچھ دنوں میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں نے ہمارا سکون برباد کر دیا ہے۔چوروں اور ڈاکو ں نے ہماری نیندیں حرام کر دی ہیں۔کوئی رات خالی نہیں جب چوروں اور ڈاکوں نے عوام کو نہ لوٹا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پولیس گشت نہ ہونے سے چوروں اور ڈاکوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان چوروں ڈاکوں نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ شیدانی کی ناقص کارکردگیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نئے تعینات ہونیوالے،ایس ایچ او تھانہ شیدانی شریف شہزاد بابر وارداتیں کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکا ہے۔انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز،آر پی او بہاول پور زبیر دریشک،آئی جی پنجاب، را محمد سردار علی،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار،وزیر اعظم عمران خان  سے فوری نوٹس لیتے ہوئے نا اہل،نکمے،کام چور پولیس آفیسران کے فوری تبادلہ جات کرتے ہوئے ذمہ دار،قابل،دیانت دار پولیس آفیسران،اہلکاران تعینات کرنے اور شہریوں کے فوری جان و مال کے تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔

قید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -