مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، کارروائی شروع
ملتان (خصو صی رپورٹر ) دوران واردات مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا،پولیس نے دوافرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
کردی۔تفصیل کے مطابق مخدوم رشید پولیس کو زبیراحمد نے بتایا کہ اپنے بھائی اللہ وسایا کے ہمراہ اپنی موٹرسائیکل پرسوارہوکر جارہے تھے کہ بنے والا روڑ پر مسلح دوڈاکو نے ہمیں اسلحہ کے زورپر روک لیا اور موٹرسائیکل چھین لی،بھائی اللہ وسایا نے مزاحمت کی تو مسلح ڈاکو نے گولی مارکر زخمی کردیا اور فرارہوگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
شروع