سٹیزن پورٹل،ایک ہزار سے زائد درخواستیں نظر انداز، کمشنر کا نوٹس
ملتان (خصو صی رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات پر فوری ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن 3 روز میں زیر التواشکایات کے ازالہ کرکے رپورٹ پیش کریں۔ملتان ڈویژن کی 19417 موصول شکایات میں 18291 شکایات حل کی گئیں۔ زیر التوا شکایات کو فوری حل کیا جائے اور فیڈ بیک سسٹم کے ذریعے شہریوں کو افاہ کیا جائے تاکہ تسلی بخش لیول حاصل کیا جاسکے۔کمشنر نے انتظامیہ کو سیٹزن پورٹل بارے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے عوامی مسائل کے فوری حل وڑن کے تحت کام کریں۔شہریوں کی شکایت پر بروقت کارروائی ہی سیٹیزن پورٹل کا اصل مقصد ہے۔ شکایت کے ازالے بارے لیت ولعل سے کام لینے والے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔ گڈ گورننس، پبلک سروس ڈلیوری کی بہتری، شفافیت کا فروغ ترجیح ہے۔عوامی مسائل کا حل حکومت کی تر جیح ہے اور اس غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔اس بارے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔
حکم