میلسی،ڈاکوؤ ں کی موبائل شاپس پر نظریں،روزانہ وارداتیں 

میلسی،ڈاکوؤ ں کی موبائل شاپس پر نظریں،روزانہ وارداتیں 

  

میلسی(نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر) کئی دنوں سے موبائل مارکیٹ چوروں ڈکیتوں کیلئے فیورٹ بنی ہوئی ہے ایک دوروزکے وقفے سے پے درپے ہونے والی وارداتوں میں موبائل شاپ مالکان لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوچکے ہیں (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

گذشتہ روز ڈی پی او وہاڑی امیرعبداللہ خان نیازی کی ایس ڈی پی او آفس میلسی میں منعقدہ کھلی کچہری میں  صدر مرکزی انجمن تاجران میلسی شیخ محمدسلیم اور موبائل یونین شاپ کے صدر ماجدرشید مونی،جنرل سیکرٹری ملک کاشف کی زیرقیادت موبائل شاپ مارکیٹ کے متاثرہ دکاندار وممبران بازووٗں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرپیش ہوئے پیش ہوئے اس موقع پر متاثرہ دکاندار شعیب نذیرچوغطہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ چند روز پہلے میری دکان سے چور رات کی تاریکی میں چھت پھاڑ کر ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کے موبائل چوری کرگئے تھے جنہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کرکے تین ملزمان میں سے دوکو گرفتارکروایا مگر ایس ایچ اوتھانہ سٹی میلسی تیسرے چورکوگرفتارکرکے برآمدگی کروانے کی بجائے ایک ملزم ہی چھوڑدیا موقع پر موجود مودیگرنے بتایا کہ گذشتہ چند روزقبل دونامعلوم موٹرسائیکل سوار عابد موبائل شاپ کے مالک سے بیس ہزارروپے مالیت کے موبائل فون اسلحہ کے زورپرچھین کر فرارہوگئے تھے اور جب کہ کل بروزجمعۃ المبارک کو بھی ابوبکرموبائل شاپ کے مالک سے ایک موبائل مالیت دس ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے اس موقع پر شیخ محمدسلیم،ماجدرشیدمونی، ملک کاشف نے کہا کہ ڈی پی اووہاڑی نے ہمیں ملزمان جلدگرفتارکرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ہم پرامیدہیں کہ ملزمان کو جلدگرفتارکرکے ہمارے متاثرہ دکانداران کی برآمدگی کروائی جائے گی۔انجمن تاجران میلسی کے صدر شیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ ریلوے روڈ پر ڈاکوں کے ہاتھوں محمد اسلم کا قتل اس کے بعد فدہ چو نگی کے قریب ڈکیتی اور اب کہروڑ پکا روڈ پر  سینیٹیری ایسوسی ایشن کے رکن قاری محمد اعظم کا ڈکیتی کی مزاحمت پر قتل  تاجر برادری میں بے چینی کا باعث ہیں۔اس کے علاوہ گذشتہ دنوں موبائل مارکیٹ سمیت مختلف مقامات پر چوری کے واقعات ہوئے ہیں اس لیے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرپی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی جلد  تاجر رہنما قاری محمد اعظم شکور کے  قتل اور ڈکیتی میں ملوث مجر مان کو گر فتار کرے۔ تاجر برادری نے ہمیشہ انتظامیہ سے تعاون کیا ہے مگر شہر کو لاوارث نہیں چھوڑا جا سکتا اس لیے جلد قانونی کاررواء نہ ہونے کی صورت میں تاجر برادری احتجاج  کا حق رکھتی ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ سنیٹری ایسوسی ایش کے صدر حاجی عبدالرزاق بھٹہ جنرل  سیکرٹری مہر خادم حسین۔صرافہ ایسوسی ایشن میلسی کے صدر حاجی محمد امجد انصاری موجود تھے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -