خاتون سمیت 2افراد قتل، حادثات، 2جاں بحق، پولیس تفتیش شروع 

خاتون سمیت 2افراد قتل، حادثات، 2جاں بحق، پولیس تفتیش شروع 

  

 بستی ملوک،خانیوال،احمد پور  سیال (نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار،(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

تحصیل رپورٹر)ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کچل ڈالا ایک خاتون جاں بحق اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ جاتے ہوئے الحرم سٹی کے نزدیک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کوکچل ڈالا جس کے نتیجہ میں اسماعیل ارائیں کی زوجہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا نو جوان شدید ہو گیا جس کو مقامی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔نامعلوم افراد نے کلہاڑیوں کے پے در پے وار سے نوجوان قتل کردیا 17 سالہ سجاد موٹر سائیکل مکینک تھا نعش کھیتوں سے ملی پولیس تھانہ مخدوم پور نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال بھجوا دیا۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے اڈا آراپلی کے قریب موٹروے روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم حادثے  کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد اشفاق ولد ظہور جو بستی چڈھر کا رہائشی تھا زخمی ہوا جبکہ اس کے ساتھ ایک نامعلوم نوجوان بعمر 20/22 سال موقع پر جانبحق ہوگیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیاجبکہ مرنے والے کی ڈیڈ باڈی موٹروے پولیس نے تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردیبستی جال والا موضع واہی نو کے مقامی اللہ ڈتہ خواجہ نے تھانہ دھنوٹ میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ  میری بیٹی کلثوم بعمر 35 سال گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ ناصر اور خورشید قوم خواجہ نے رات کے اڑھائی بجے کلثوم کا گلا دبا کر ہلاک کر دیا۔ کلثوم کی کراہنے کی آوازسن کر لوگوں کے جاگنے پرکلثوم  کے منہ پر زہریلا مواد ڈال کر فرار ہوگئے۔ تھانہ دھنوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔وجہ عناد کلثوم کا بغیر اجازت گھر سے باہرچلے جانابتایا گیاہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -