لاہور ہائیکورٹ،قتل مقدمہ، ملزم آصف محمود کوبری کرنے کا حکم

     لاہور ہائیکورٹ،قتل مقدمہ، ملزم آصف محمود کوبری کرنے کا حکم

  

ملتان (خصو صی  رپورٹر )  لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز مسٹر جسٹس(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 صداقت علی خان اور مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جامعہ زکریا کی ایم ایس اے کی طالبہ سمیرا عبدالرحمن کو رشتہ سے انکار پر سینے پر گولی مارکر دن دہاڑے قتل کرنے والے ملزم آصف محمود کو بری کردیا ہے ملزم نے 26 اگست 2013 کو مقتولہ سمیرا کو گولی ماری تھی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھی سیشن عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اپیل کی گئی جو گزشتہ روز عدالت نے سماعت کے بعد منظور کرتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا۔مقدمہ کے مدعی عزیز احمد خان نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ملزم آصف محمود نے رشتے سے انکار پر ان کی بھتیجی کو دن دیہاڑے درجنوں افراد کی موجودگی میں قتل کیا تھا۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -