بہاولپور ڈویژن میں اشیائے خوردونو ش کی قیمتیں کنٹرول کرنیکا حکم
بہاول پور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت ڈویژن بھر میں (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
اشیائے ضروریہ و اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے حوالہ سے ویڈیو لنک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ویڈیو لنک اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شفقت اللہ مشتاق نے اپنے اضلاع کی کارکردگی رپورٹ بارے کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کو آگاہ کیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اورتمام دکانوں پر نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں اور ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ نیز سبزی، فروٹ اور دیگر اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ نرخ پر متواتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
حکم