بزرگ صحافی رحیم اللہ یوسفزئی اور جواں سال حافظ ظہیر اعوان کا انتقال!

بزرگ صحافی رحیم اللہ یوسفزئی اور جواں سال حافظ ظہیر اعوان کا انتقال!

  

صحافت پر جو مشکل وقت آیا، اس میں اہم اور تجربہ کار صحافیوں کی جدائی بھی شامل ہے، افغانستان اور شمال مغربی پاکستان کے ماہر امور، قومی ایوارڈ یافتہ، معروف ٹریڈ یونینسٹ بزرگ صحافی رحیم اللہ یوسفزئی پشاور میں انتقال کر گئے،اور لاہور میں سینئر صحافی اور یونین عہدیدار ظہیر اعوان جواں سالی میں حرکت ِ قلب بند ہونے سے دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔ رحیم اللہ یوسفزئی کسی تعارف کے محتاج نہیں،ان کی پیشہ وارانہ اہلیت مسلّم، ان کی دیانت اور ثابت قدمی مثالی تھی۔پی ایف یو جے کی سرگرمیوں میں نمایاں حصہ لیتے رہے۔ آزادیئ صحافت و فکر کے ترجمان تھے، مرحوم نے صحافتی تنظیموں کے اختلافات دور کرانے کی بھی بہت سعی کی، تاہم اس میں انہیں زیادہ کامیابی نہ ملی اور اختلافات آج بھی ہیں۔حافظ ظہیر اعوان پابند صوم و صلوٰۃ اور حج کی سعادت سے بہرہ ور اہل صحافی تھے، ٹریڈ یونین سرگرمیوں میں بھی واضح کردار تھا، ہر دو حضرات کی وفات ناقابل ِ تلافی نقصان، اللہ ان کے درجات بلند کرے۔

مزید :

رائے -اداریہ -