خیبرپختونخوا کے وفد کا ٹیوٹا پنجاب سیکرٹریٹ کادورہ
لاہور(پ ر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان کی سربراہی میں سات رکنی وفد نے ٹیوٹا پنجاب سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔سی او او ٹیوٹا رائے منظور ناصر نے وفد کا استقبال کیا بعد ازاں انہوں نے وفد کو ٹیوٹا وژن 2023 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔رائے منظور ناصر نے وفد کو سکل پارک،پاکستان کی پہلی سکل پالیسی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔سی او او ٹیوٹا نے سی پیک کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیوٹا پنجاب کے اقدامات سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔ خیبر پختونخوا کے وفد میں حسن داود بٹ، محمد اقبال اور دیگر افراد شریک تھے۔ وفد نے لوبان ورکشاپ اور ٹیوٹا بلو پو ٹری سینٹر کا دورہ بھی کیا۔