بجلی کی ترسیل کا نظام اپ گریڈ کیا جائے: ناصر حمید خان 

بجلی کی ترسیل کا نظام اپ گریڈ کیا جائے: ناصر حمید خان 

  

 لاہور (سٹی رپورٹر)سینئر نائب صدرلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و سینئر وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان نے کہا ہے کہ شہر کے کمزور پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو اپ گریڈکیا جائے۔آندھی، بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف مارکیٹوں اور کاروباری جگہوں پہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اور تاریں جلنے سے گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے جس سے کاروباری طبقہ پریشان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تاجروں کے وفد سے خطاب گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خراب ٹرانسفارمرز مطوبہ معیاد کے اندرتبدیل نہ ہو سکنے سے ورکنگ ٹرانسفارمرز اوور لوڈنگ کا شکار ہیں اور زیادہ لوڈ پر ٹرپ کر جاتے ہیں، تیز آندھی او ربارش کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام شدیش متاثر ہوجاتا ہے ا اور مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کارواباری طبقہ اور تھریلوں صارفین پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی منصوبوں کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بھی اپ گریڈ کرنے کے فوری اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ ملک کا موجودہ بجلی کا سسٹم انتہائی کمزور ہے۔ٹرانسمیشن لائنوں پر زیادہ لوڈ ہونیکی وجہ سے اکثر فیڈر ٹرپ کر جاتے ہیں اور انڈسٹریل ایریا زمیں ٹرپنگ، کم وولٹیج اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکا ہے۔ جس سے صنعتوں کا پیداواری عمل شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی تھرمل بجلی کے معاہدے کرنے کی بجائے یائیڈل بجلی کی پیداوار پر توجہ دی جائے اور تھرمل بجلی کے مہنگے سودوں پر استعمال ہونیوالی رقم سے بجلی کی ترسیل کے ناقص کا نظام کو ادلین ترجیح کے طور پر درست کیا جائے تاکہ بجلی صارفین تک باآسانی پہنچائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سستی بجلی کے حصول کیلئے پن بجلی منصوبوں پر توجہ دے اور پن بجلی منصوبوں میں قابل عمل منصوبہ کالا باغ ڈیم ہے جو واپڈ ا کے جلد تعمیر ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے اس سے نہ صرف3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی بلکہ دریاؤں میں سارا سال زراعت کے لیے بھی پانی دستیاب رہے گا۔

مزید :

کامرس -