بجلی 1.38روپے یونٹ مہنگی، کے الیکٹرک صارفین مستثنی ٰ، اطلاق ستمبر کے بلوں پر ہوگا 

بجلی 1.38روپے یونٹ مہنگی، کے الیکٹرک صارفین مستثنی ٰ، اطلاق ستمبر کے بلوں پر ...

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے۔نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہو گا،نیپرا کے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایک روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا جبکہ فیول ایڈجسمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔

 بجلی

مزید :

صفحہ اول -