سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، 100انڈیکس 273.17فیصد بڑھ گئی، ڈالر 168روپے کا ہوگیا

سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، 100انڈیکس 273.17فیصد بڑھ گئی، ڈالر 168روپے کا ہوگیا

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس500پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 85ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ کاروباری تیزی کی وجہ سے58.33فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،پیٹرولیم،پراپرٹیزسمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور کم قیمت حصص کی خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46700،46800،46900،47000اور47100پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کر گئیں۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 573.17پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس46625.12پوائنٹس سے بڑھ کر47198.29پوائنٹس ہو گیا اسی طرح176.93پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس18607.68پوائنٹس سے بڑھ کر18784.61پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32027.33پوائنٹس سے بڑھ کر32388.43پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 85ارب 37کروڑ 23لاکھ8ہزار32روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم81کھرب69ارب79کروڑ91لاکھ15ہزار465روپے سے بڑھ کر82کھرب55ارب17کروڑ14لاکھ23ہزار497روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 18ارب روپے مالیت کے 42کروڑ74لاکھ45ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو16ارب روپے مالیت کے39کروڑ64لاکھ30ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر528کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے308کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،203میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ایز گارڈ نائن 3کروڑ96لاکھ،سروسز فیبرک 3کروڑ35لاکھ،میپل لیف 2کروڑ69لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ44لاکھ اورورلڈ کال تیلی کام2کروڑ35لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھا? میں 1500.00روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر21800.00روپے ہو گئی اسی طرح629.000روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت11479.00روپے ہو گئی جبکہ واہ نوبل کے بھا? میں 18.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر300.00روپے ہو گئی اسی طرح15.01روپے کی کمی سے اکے کے ڈی ہوسپیٹلیٹی کے حصص کی قیمت کم ہو کر354.99روپے پر آ گئی۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید167.60روپے سے بڑھ کر167.90روپے اور قیمت فروخت167.70روپے سے بڑھ کر168روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید168روپے سے بڑھ کر168.30روپے اور قیمت فروخت168.40روپے سے بڑھ کر168.70روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید197.40روپے سے بڑھ کر198.20روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر199.80روپے ہو گئی جبکہ2روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 230.50روپے سے بڑھ کر232روپے اور قیمت فروخت232روپے سے بڑھ کر234روپے پر جا پہنچی۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں 2ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1797ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔آف پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ12ہزار400روپے اور 343روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت96ہزار365روپے پر جا پہنچی 

مزید :

صفحہ اول -