نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی آج  آمد،کورونا ٹیسٹ سے استثنا 

  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی آج  آمد،کورونا ٹیسٹ سے استثنا 

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر لازمی کورونا ٹیسٹ سے استثنا کا این او سی جاری کر دیا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا معاملہ، لازمی کورونا ٹیسٹ سے استثنا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے جاری کیا۔ پی سی بی کی کیوی ٹیم کے لئے کورونا ٹیسٹ سے استثنا کی تحریری درخواست سیکریٹری ایوی ایشن ڈویڑن کو موصول ہوئی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم (آج )11 ستمبر کو بیمان ائیر کی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ڈھاکہ سے اسلام آباد پہنچے گی۔ کیوی کرکٹ ٹیم دورے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم سے تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ

مزید :

صفحہ اول -