تاجر کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں بنا رہے ہیں: وزیراعظم 

    تاجر کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں بنا رہے ہیں: وزیراعظم 

  

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کے تمام معاشی اعشارئیے مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں تاہم درآمدات اور برآمدات کے درمیان پائے جانے والے فرق کو کم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی برآمدات کا حجم بڑھانے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے  حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے تمام معاشی اعشارئیے مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں تاہم درآمدات اور برآمدات کے درمیان پائے جانے والے فرق کو کم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا حکومت برآمد کنندگان کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔   انہوں نے کامرس   ڈویڑن کو ہدایت کی۔ غیر ممالک میں تعینات پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کے   کے لیے اہداف متعین کئے جائیں۔ کامرس ڈیویڑن اگلے دو ہفتوں میں آسٹریٹیجک ایکسپورٹ فریم ورک منظوری کے لیے پیش کرے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی برآمدات میں اضافے کے ضمن میں  مارکیٹ اور مصنوعات میں تنوع لانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری میں بیشمار پوٹینشل موجود ہے۔کاروباری برادری کو موافق فضا  اور کاروبار دوست پالیسیوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کی مشاورت سے پالیسیوں کی تشکیل کے فلسفے پر عمل پیرا ہے اور حکومت اور انڈسٹری کی مضبوط پارٹنر شپ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے وہاں حکومت کاروباری برادری سے توقع کرتی ہے کہ وہ ان مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ملکی معیشت کے استحکام میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔دوسری جانب وزیر اعظم کی زیرصدارت پنجاب میں صحت کارڈ کی فراہمی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔جس میں عمران خان نے صحت کارڈ کی فراہمی کو موجودہ حکومت کا انتہائی اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی موجودہ حکومت کے ویژن کا اہم جزو ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ مارچ تک پنجاب میں 4 کروڑصحت کارڈ تقسیم کر دئیے جائیں گے،وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کے موثرنفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو برؤے کار لایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے صحت کارڈ کی فراہمی کو موجودہ حکومت کا انتہائی اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ  یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی موجودہ حکومت کے ویڑن کا اہم جزو ہے۔انہوں نے کہہ کہ معاشرے کے کمزور طبقات تک صحت کی معیاری سہولیات  نہ صرف ہماری  ذمہ داری ہے بلکہ ہماری ترجیحات  کا  بھی  واضح مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈاقدام  کی بدولت  جہاں معاشرے کے کمزور طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی وہاں ہسپتالوں کے شعبے خصوصا نجی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے وزرائے صحت کو ہدایت کی کہ مختلف ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے جہاں یکساں معیاری سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم کو پنجاب میں خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) کی ترقی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کی سہولت اور ملک میں کاروبار میں آسانی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے میانوالی میں صنعتی اسٹیٹ قائم کرنے کیلئے فیزیبلٹی کی بھی ہدایت کی تاکہ سیمنٹ، شیشہ اور سٹیل کی صنعتوں کی ترقی کے لیے اس کے وافر قدرتی وسائل کو استعمال کیا جا سکے۔ یہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کر کے پورے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -