وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر مہنگی درآمد کر لی، ایک ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں 1.37فیصد اضافہ ریکارڈ

وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر مہنگی درآمد کر لی، ایک ہفتہ میں ...

  

  اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، لیڈی رپورٹر)  وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر مہنگی چینی خرید لی ذرائع کے مطابق حکومت نے مہنگی ترین درآمدی چینی کے سودے کیے ہیں اور چینی کیلئے 637.10 ڈالر فی ٹن کی کم سے کم بولی منظور کرلی ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی چینی پورٹ پر108روپے 85 پیسے فی کلو میں پڑیگی جبکہ اخراجات ملاکریوٹیلٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 123 روپے کلو میں پڑے گی ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے سودے کیے اور یہ چینی الخلیج گروپ سے خریدی گئی  ذرائع نے بتایا کہ درآمدی چینی کی پہلی کھیپ 20 سے 24 ستمبر تک پاکستان پہنچے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی نے 2 لاکھ ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں، یہ چینی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے درآمد کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق چینی کی مہنگی بولی موصول ہونے پر ٹی سی پی نے وفاق کو آگاہ کیا تھا لیکن وزرات صنعت و پیداوار نے موصول شدہ بولی پر چینی خریدنے کا کہا ذرائع نے بتایا کہ چینی کی دوسری بولی647 ڈالر فی میٹرک ٹن موصول ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک لاکھ ٹن چینی کی لینڈڈ کاسٹ 89.26 روپے فی کلو پڑی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سستی مقامی چینی کے مقابلے میں تقریباً 38 روپے فی کلو مہنگی چینی کاسوداکیا دوسری جانب ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 13.64 فیصدہوگئی جب کہ کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح17.20 فیصد پرپہنچ گئی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 22 میں استحکام رہا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط57 روپے 85 پیسے مزید مہنگا ہوگیا جس سے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 1222 روپے7 پیسے ہوگئی زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے27 پیسے اضافہ ہوا جس سے قیمت 214 روپے 47 پیسے ہوگئی جب کہ گھی پونے 5 روپے مہنگا ہوا جس سے گھی کی اوسط قیمت 342 روپے 66 پیسے ہوگئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہیکہ پیاز کی فی کلوقیمت میں 11روپے 92 پیسے، ٹماٹر 11 روپے 36 پیسے، آلو 68 روپے،  لہسن 3 روپے 63 پیسے، دال مسور 3 روپے 65 پیسے، انڈے 6 روپے 29 پیسے اور بیف 6 روپے 10 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ تازہ دودھ، دہی، مٹن، دال چنا، چاول اور دال ماش بھی مہنگی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 2 روپے 53 پیسے فی درجن سستے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 49 روپے 70 پیسے سستا ہوا جب کہ چاول، دال مونگ اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔ لیڈی رپورٹر کے مطابق  شہر میں آ ٹے کی قیمتیں آسما ن سے با تیں کر نے لگیں۔واضح رہے کہ سرکاری قیمت فی کلو آٹا 43روپے ہے، مصنوعی اضافے سے آٹا فی کلو 66روپے ہو گیا 23روپے فی کلو آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا دوسری جانب محکمہ خوراک نے بالاخر سرکاری گندم کی ریلیز کے لئے راضی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سرکاری گندم کی ریلیز 20ستمبر کو ہو گی، 16ستمبر کو گندم کی ریلیز کی اجازت کیبنٹ کمیٹی دے گی، آٹا مہنگا ہونے سے مہنگائی کے مارے شہریوں کی چیخیں نکل گئیں، 15اگست سے نو ستمبر تک آٹے کی قیمتوں میں نو بار اضافہ ہوا۔ فی من گندم کی سرکاری قیمت 18سو 75روپے ہے اوپن مارکیٹ میں 22سو 40 روپے ہے۔24روز میں شہریوں کی جیبوں پر اربوں روپے کا مالی بوجھ پڑا۔ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق 40لاکھ میٹرک ٹن گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ سرکاری گندم کی ریلیز بارے سمری بھجوا دی گئی ہے۔ فیصلہ کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا۔

چینی مہنگائی

مزید :

صفحہ اول -