ایڈیشنل آئی جی موٹر سے سجاد افضل قاتلانہ حملے میں زخمی، بھائی جاں بحق 

  ایڈیشنل آئی جی موٹر سے سجاد افضل قاتلانہ حملے میں زخمی، بھائی جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد، راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں بھائی جاں بحق ہوگیا جبکہ اے آئی جی سجاد افضل آفریدی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ فتح جنگ انٹر چینج پر کی گئی ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ میں اے آئی جی موٹروے زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق سینئر پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔این این آئی کے مطابق اولپنڈی میں ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، کار میں سوار 4 مسلح افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، کار میں سوار 4 مسلح افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کی فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔عثمان بزدار نے ایڈیشنل آئی جی کے بھائی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدرد کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور زخمی ایڈیشنل آئی جی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
فائرنگ 

مزید :

صفحہ اول -