بیکن ہاؤس انٹر نیشنل کالج کا صف اول کی برطانوی یونیورسٹیوں سے اشتراک 

بیکن ہاؤس انٹر نیشنل کالج کا صف اول کی برطانوی یونیورسٹیوں سے اشتراک 

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) بیکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج (بی آئی سی) نے حال ہی میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران برطانیہ کی صف اوّل کی یونیورسٹیوں کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے حصول سے متعلق بین الاقوامی شراکت داریاں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔بیکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج کے سی ای او ناصر محمود قصوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "برطانیہ کے صف اوّل کے تعلیمی اداروں سے اشتراک کے بعد اب  بی آئی سی کے طالب علم لاہور، فیصل آباد، اور اسلام آباد میں قائم جدید خصوصی کیمپسز میں بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈگریز بھی حاصل کرسکیں گے۔ مزید برآں،  ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) آف پاکستان بھی پہلی مرتبہ الیکٹریکل، الیکٹرانکس اور میکنیکل انجینئرنگ کی مقامی سطح پڑھائی جانے والی بین الاقوامی ڈگریوں کو تسلیم کرے گا۔ قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر ایلسن بلیک برن نے کہا کہ "برطانوی حکومت تعلیمی میدان میں بین الاقوامی اشتراک بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔ پاکستان میں تعلیمی اداروں کے اشتراک سے مختلف پروگرامز میں داخلوں کے ذریعے برطانیہ آنے والے طالب علموں کا خیرمقدم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ تقریب میں ملائیشیا کے قائم مقام ہائی کمشنر  ڈیڈی فیصل احمد صلاح، فلسطینی سفارتخانے کے چارج دی افیئرزنادر الترک اور یونیورسٹی آف لندن (یو او ایل) ورلڈ وائیڈ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان، اور بیکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج (بی آئی سی) کے سینئر نمائندے بھی موجود تھے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -