لاہور ڈوب رہا ہے، عثمان بزدار تلاش گمشدہ ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور ڈوب رہا ہے، عثمان بزدار تلاش گمشدہ ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور ڈوب رہا ہے اور عثمان بزدار تلاش گمشدہ ہیں۔وزیراعلیٰ بھی غائب، 45وزراء بھی غائب،واسا بھی غائب،لوکل انتظامیہ بھی غائب ہے۔لاہور کی سڑکیں،گلیاں اور مارکیٹیں بارش کے پانی سے بھری پڑی ہیں۔لاہور اب بارش کے پانی کے رحم و کرم پر ہے۔تین سالوں سے لاہور کے سیوریج سسٹم کی صفائی نہیں ہوسکی۔نالائق بزدار حکومت اگر سیوریج کے نئے پائپ نہیں ڈال سکتی تو ان کی کم از کم صفائی کرلیتی۔شہبازشریف کو لمبے بوٹوں کا طعنہ دینے والے ارسطو وزیر بھی غائب ہیں۔مراد راس، میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید بھی کسی بل میں چھپ گئے ہیں۔عثمان بزدار اور انکے وزراء فوٹو سیشن کرانے کیلئے ہی بارش میں نکل آتے۔

ٹھگ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان صرف مال بنا? پروگرامز میں ہی پیش پیش ہوتا ہے۔لاہور کے عوام آج شدت کے ساتھ خادم اعلیٰ کو یاد کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -