تجارتی مراکز کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں ہر ممکن عمل کر رہے ہیں،شیخ عبدالمنان

   تجارتی مراکز کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں ہر ممکن عمل کر رہے ہیں،شیخ ...

  

لاہور(بزنس رپورٹر) سینئر تاجر رہنما شیخ عبدالمنان  نے کہا ہے کہ تجارتی مراکز کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں ہر ممکن عمل کر رہے ہیں۔ ماسک اور سماجی فاصلوں  پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ ویکسینشن میں بھی دکاندار ملازمین سٹاف مکمل طور پر ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔حکومتی ہدایات اور احکامات کی پیروی کے بعد بھی تجارتی مراکز پر دو دن کی بندش کا اطلاق انتہائی ظالمانہ فیصلہ ہے۔

 حکومت تجارتی مراکز کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی اور رات آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی سے نجات دلائے۔ تاجر برادری اور کاروباری طبقے کے حالات تجارتی پابندیوں کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ حکومت کاروباری حلقوں کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے تاجر برادری کیلئے ہفتہ اور اتوار کاروبار کرنے پر پابندی ہٹانے کا اعلان کرے۔ بندش زدہ کاروباری سرگرمیوں سے تاجروں کی مشکلات بڑھ رہی ہے معاشی اور اقتصادی بحران کی شرح اوپر جارہی ہے۔ حکومت تجارتی مراکز اور تاجر کمیونٹی پر فی الفور پابندیاں ہٹائے تاکہ معیشت ترقی کرسکے اور کاروباری حلقے سازگار حالات کی طرف آسکیں۔  بازاروں مارکیٹوں میں کرونا بچاو ایس او پیز پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی نہین برتی جارہی۔ بغیر ماسک سروس دینے سمیت ویکسینشن اور سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔ تجارتی حلقوں کو پابندیوں اور بندشوں کی زنجیر سے آزادی دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -