بہترین کارکردگی کے حامل سوشل سیکیورٹی افسران و عملہ کو اعزایہ دینے کا فیصلہ

بہترین کارکردگی کے حامل سوشل سیکیورٹی افسران و عملہ کو اعزایہ دینے کا فیصلہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سال 2020-21 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و عملہ کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں وائس کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد ارشد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹر)، میڈیکل ایڈوائزر، ڈائریکٹر (ایڈمن) ڈائریکٹر (ورکس) اور ڈائریکٹر (لیگل) بحیثیت ممبر شامل ہوں گے۔ 

کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر کا کہنا ہے کہ کمیٹی افسران و عملہ کی کارکردگی کاجائزہ لے کر 30 ستمبر 2021 تک اپنی سفارشات مجاز اتھارٹی کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں افسران و عملہ کو بھاری رقوم کا اعزازیہ دیا جائے گا۔ سید بلال حیدر نے کہا کہ تمام افسران و سٹاف اپنے فرائض ایمانداری اور احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں لہذا محنتی و کام کرنے والے افسران و عملہ کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ملازمین اور ان کے  اہل خانہ کی بہتری اور آسانی کیلئے بے شمار اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -