لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن، کروڑوں مالیت کی سرکاری زمین واگزار

لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن، کروڑوں مالیت کی سرکاری زمین واگزار

  

لاہور (جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے سرکاری زمین کو واگزار کروانے کیلئے بھرپور کاروائیاں کیں ہربنس پورہ کے علاقے میں 4 بڑے آپریشن کر کے کروڑوں کی مالیت کی سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا گیا اور 3 کنال 6 مرلہ سرکاری زمین واگزار، کل مالیت 7 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مین کالونی نزد صحافی کالونی نادرہاؤس سے ایک  کنال سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا ہے اور ڈیال پل مین کینال سے ایک کنال 10 مرلہ زمین کو واگزار کروایا گیا۔ عاصم ٹاؤن میں دو آپریشن کر کے 16 مرلہ کی سرکاری َزمین کو واگزار کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پختہ لینٹر اور چاردیواری کو مسمار کروا دیا گیا ہے۔ آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -