صوفی مشتاق احمد جالندھری کا ختم چہلم پڑھایا گیا
لاہور (لیڈی رپورٹر)شعبہ اْردْو اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے سابق استاد محمد احمد مخدوم اور بینک آفیسر ارشاد احمد کے والد صوفی مشتاق احمد جالندھری کے چہلم کا ختم ان کی رہائش گا ہ پر ہوا۔ مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآ ن خوانی کی گئی۔ صوفی محمد عثمان طاہر فیصل آبادی نے مختصر خطاب اور دْعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔