ہفتے میں دو چھٹیوں سے کاروبار زندگی محدود ہوکر رہ گئے، فیصل رفیق

  ہفتے میں دو چھٹیوں سے کاروبار زندگی محدود ہوکر رہ گئے، فیصل رفیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر فیصل رفیق نے کہا ہے کہ ہفتے میں دو چھٹیوں سے کاروبار زندگی محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ دکاندار بھاری سرمایہ لگا کر بھی اخراجات پورے کرنے کی فکر میں شدید پریشان ہیں۔ تشویشناک صورتحال کو مستقل طور پر ختم کرنے کیلئے تاجر برادری کو ریلیف دیا جائے۔ دکانداروں کو پورا ہفتہ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

ہفتے میں دو چھٹیوں کا حکمنامہ منسوخ قرار دیا جائے۔ تاجر برادری ذمہ دارانہ رویوں کے ساتھ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کاروبار کر رہی ہے۔ حکومت پابندیوں اور بندشوں کو ختم کرے تاکہ ملک وقوم آگے بڑھ سکیں اور معاشی خوشحالی کی امید پیدا ہوسکے۔ بحرانوں میں گھری قرضوں کے بوجھ تلے دبی  ملکی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے دکانداروں بازاروں  پر پابندیاں ہٹائی جائیں اور تاجروں کو پورا ہفتہ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ حکومت کاروباری حلقوں کے تحفظات اور مسائل دور کرے تاکہ معاشی بحران پر قابو پایا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -