عمران خان کی ایماء پر وزراء الیکشن کمیشن  پر کیچڑ اچھال رہے ہیں،سعدیہ تیمور

  عمران خان کی ایماء پر وزراء الیکشن کمیشن  پر کیچڑ اچھال رہے ہیں،سعدیہ ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایماء پر انکے وزراء الیکشن کمیشن پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔اسی الیکشن کمیشن کے آر ٹی ایس کے بیٹھنے سے یہ ٹولہ قوم پر مسلط ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کردیا جس کے بعد یہ دھندلی زدہ ٹولہ تلملا گیا ہے۔قوم ان مسلط شدہ حکمرانوں کی اصلیت جان چکی ہے۔

عمران خان الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا الیکشن کمیشن نے انکی ووٹنگ مشین پر 37اعتراضات لگائے مطلب الیکشن کمیشن نے اس کو مکمل مسترد کردیا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور صدر میاں شہبازشریف اس دھندلی زدہ مشین کو مسترد کرچکے ہیں۔عمران خان چور دروازے سے دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ان کی سب چوریاں آہستہ آہستہ پکڑی جارہی ہیں۔بہت جلد یہی ٹولہ قوم کو سڑکوں اور جیلوں میں نظر آئے گا۔++++

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -