تمام سکولوں میں یکساں لباس رائج کیا جائے، ڈاکٹر صدف 

  تمام سکولوں میں یکساں لباس رائج کیا جائے، ڈاکٹر صدف 

  

لاہور (سٹی رپورٹر) ادارہ قو می تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ قا ئداعظم ؒ بیسویں صدی کی عظیم ترین شخصیت تھے جن کی قیا دت میں دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک پا کستان معرض وجود میں آیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم وفا ت قا ئداعظم ؒ کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ آ ج کے دن بر صغیر کے کروڑوں مسلمانوں کو آ زادی دلانے والا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو گیا تھا۔آپ کی شخصیت کے ہر پہلو میں سچائی اور قول و فعل میں ہم آہنگی تھی جس کی بدولت انہوں نے ہندوؤں اور انگریزوں کو شکست دیکر آزادی حاصل کی تھی۔آ پ چاہتے تھے کہ ہمیں ایسا آزاد ملک چاہیے جہاں نہ تو ہندوؤ ں کی شرکت اور نہ ہی ا نگریزوں کا غلبہ ہو‘ اور ایسے ہی مسلم معاشرہ کیلئے انہوں نے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا تھا۔ اسی لئے آپ نے قوم کے ذہن سے غلامی کے خاتمہ کیلئے مغربی لباس کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ترک کر دیا تھا۔ سر زمین پاک پر پہلا قدم ہی قوم لباس میں رکھ کر یہ ثابت کر دیا تھا کہ اب ہم ایک آزاد اور خود مختار قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تمام سکولوں میں یکساں قومی لباس بھی رائج کیا جائے تاکہ ملک بھر کے انگلش میڈ یم سکولوں اور سرکاری سکولوں میں طبقاتی کش مکش کا خاتمہ ہو اور نئی نسل ایک زندہ قوم کی طرح ابھرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -