وقاص منشاء پرنس کی پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقات

 وقاص منشاء پرنس کی پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقات

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری منشاء پرنس کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی سوشل میڈیا کے سینئر نائب صدر پی پی 150 چوہدری وقاص منشاء پرنس نے گزشتہ رو ز پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،حسن مرتضیٰ اور شہزاد سعید چیمہ سے ملاقات کی اور پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حفیظ جٹ،خاور شاہ،اورفہیم جاوید بھی موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پر چوہدری وقاص منشاء پرنس نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں عہدے ملنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ پنجاب کی سطح پر عوام کی امیدوں پر پورا اترے گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ عوام کی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے یہ واحد جماعت ہے جس کا نظریہ اور قائد اعظم ؒ کا نظریہ ایک جیسا ہے اور پارٹی قائدین اس پر عمل پیرا بھی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -