پاکستان کاقیام قائد اعظم کا قوم کیلئے تحفہ ہے،ظہور احمد وٹو

پاکستان کاقیام قائد اعظم کا قوم کیلئے تحفہ ہے،ظہور احمد وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)11 ستمبر 1948ء قائد اعظم حمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر چیئرمین لاہور لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اپنے ایک مشترکہ پیغام میں کہا کہ قائد اعظم ایک عظیم لیڈر تھے پاکستان ان کی مرہون منت اور قوم کیلئے ایک تحفہ ہے۔قائد اعظم ایک سچے اور کھرے انسان تھے جو ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم بانی پاکستان اور محسن اعظم ہیں جن کیلئے جتنی دعائیں اور ایصال ثواب کیا جائے کم ہے۔ قوم کا ہر نوجوان اگر اپنے قائد کے پیغامات کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لے تو نہ صرف وہ ایک کار آمد فرد بن سکتا ہے بلکہ ملک و قوم کی ترقی میں وہ اہم کردار بھی ادا کر سکتا ہے۔ قائد اعظم نے جہاں مسلمانوں کو متحد کر کے ایک قوم بنایا وہیں انہوں نے قلم سے بھی جہاد کیا جس نے نوجوانوں کو عظیم سلطنت کیلئے تیار کیا۔ لیڈز یونیورسٹی کا ہر طالب علم اپنے قائد کے فرمودات کو اپنا سرمایہ سمجھتا ہے۔ ہم نے فال 2021 کے داخلوں میں غریب، مستحق، محنتی اور قابل بچوں کیلئے قائد اعظم سکالرشپ کا اعلان کیا ہے تاکہ قوم کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔