فیلڈ سٹاف سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں، چودھری امین

فیلڈ سٹاف سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں، چودھری امین

  

لاہور(خبرنگار)لیسکو ریجن میں بارش کی تازہ صورتحال کے پیش نظر چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے تمام فیلڈ اسٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ بارشوں کے دوران لائن پر کام کرنے والے ملازمین سیفٹی سے متعلق تمام ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں۔ لیسکو چیف چوہدری محمد امین کا کہنا تھا کہ تمام ایس ڈی اوز اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ماتحت لائن اسٹاف کی ٹی اینڈ پی محفوط اور مکمل ہے۔انہوں نے سختی سے ہدایات دیں ہیں کہ کوئی بھی لائن اسٹاف حفاظتی آلات کے بغیر لائن پر ہرگز کام نہیں کرئے گا جبکہ 11کے وی لائن پر کام کرنے سے پہلے پرمٹ ٹو ورک  اور لائنوں کی دونوں جانب سے ارتھنگ لازمی کی جائے۔چیف لیسکو کا کہنا ہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ اپنی قیمتی جان کی بھی حفاظت کریں اور جلد بازی قطعاً نہ کریں۔ چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے لیسکو صارفین پر بھی زور دیا کہ ہر ممکن احتیاط اپنائیں اور بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے نزدیک مت جائیں اپنی گاڑیاں اور مویشی ٹرانسفارمرز کے نیچے مت کھڑے کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -