ڈاکٹر حسن مراد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے: ابراہیم حسن مراد عابد شیروانی 

  ڈاکٹر حسن مراد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے: ابراہیم حسن مراد عابد ...

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے بانی علم ٹرسٹ / یو ایم ٹی نامور ماہر تعلیم، سکالر،دانشور، مفکر ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) کی تیسری سالانہ برسی کے موقع پر ان کے ا یصا ل وثواب کیلئے قرآن خوانی اور دُ عایہ تقریب کا اہتمام یو ایم ٹی کی مسجد نسیحہ میں کیا گیا جس میں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، ڈائریکٹر جنرل عابد ایچ کے شیروانی، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم،رجسٹرار یو ام ٹی سلیم عطا سمیت یو ایم ٹی سٹاف، فیکلٹی، طلباء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اپنے خطاب میں بانی یو ایم ٹی اور اپنے عظیم والد ڈاکٹر حسن مراد (شہید) یاد کرتے ہوئے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حسن جیسے انسان کی جدائی برداشت کرنا بڑے حوصلے کا کام ہے۔ وہ ایک نہایت قابل انسان تھے جو ایک وقت میں معلم، استاد اورخطیب بھی تھے۔وہ ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں زندہ رہیں گے۔ڈائریکٹر جنرل یو یم ٹی عابد ایچ کے شیر وانی نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دس ستمبر 2018 اس ادارے کیلئے ایک المناک دن تھا جب ہم اپنے ایک بہت پیارے دوست، استاد، گائیڈ اور یو ایم ٹی نے گھر کے سربراہ جیسے انسان کو کھویا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر حسن جیسے اعظیم ماہر تعلیم، دانشوراور اسلامک سکالرکو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسن ایک ایسے انسان تھے جو افق پر چمکتے ستارے کی طرح نمودار ہوئے اور ہزاروں زندگیاں سنوارنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر حسن نے ہمیشہ انسانیت کو عزت دی اور اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی پیروی کرتے گزار دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -