کنٹونمنٹ بورڈ کے مکین حکمرانوں کی کارکردگی پر سوال کررہے ہیں،اشرف بھٹی

  کنٹونمنٹ بورڈ کے مکین حکمرانوں کی کارکردگی پر سوال کررہے ہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ مکین حکمرانوں اور ان کے امیدواروں سے سوال کریں کہ انہوں نے اپنے اس تین سالہ دور حکومت میں کیا کیا ہے؟ یہ انتخابات اپنی اور علاقوں کی تقدیر بدلنے کا یاد گار موقع ہے لوگ اس موقع پر دشمن اور دوست کو پہچانیں۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار کرپشن سے پاک، تعلیم یافتہ اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں اور کنٹونمنٹ بورڈ کے مسائل کے حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں پی ٹی آئی نے عوام کو مایوس کیا ہے اس جماعت نے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا عوام کو مسلسل دھوکہ دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بے روز گار نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت اور قابلیت ہے لیکن حکومت ان کو کوئی روز گار دینے کو بھی تیار نہیں ہے پی ٹی آئی کی وفاق کی حکومت ہو یا پھر صوبائی حکومت ہو کوئی بھی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے وفاقی و صوبائی حکومت کو مجبور کیا جائے کہ وہ لوگوں کو روز گار مہیا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات سر پر آ گئے ہیں لہذا عوام ان کو ووٹ نہ دیکر ان کے خلاف علم بغاوت بلند کردیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -