محکمہ لائیو سٹاک کا ڈویژن سطح پر پہلا پیٹ کیئر ہسپتال قائم

محکمہ لائیو سٹاک کا ڈویژن سطح پر پہلا پیٹ کیئر ہسپتال قائم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ڈویژن سطح پر پہلا پیٹ کیئر ہسپتال قائم کردیاگیا ہے جہاں پالتو پرندوں وجانوروں کا جدید ومعیاری علاج معالجہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے سول ویٹرنیری ہسپتال میں پیٹ کئیر ہسپتال کا افتتاح کیااور دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اشفاق احمد انجم،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی خاں،انچارج ہسپتال وڈپٹی ڈائریکٹر رائے شفقت، ڈاکٹر عبدالماجد،فوکل پرسن ڈاکٹر فریحہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر لائیوسٹاک  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آبادپنجاب کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں شہریوں کو پرندوں اور پالتوجانوروں کے علاج معالجہ سے متعلقہ مسائل درپیش تھے۔

اگرچہ نجی سطح پر6۔ پیٹ کئیرہسپتال کام کر رہے ہیں تاہم سرکاری سطح پریہ سہولت فراہم ہونے سے علاج کے عمل میں بہتری آئے گی۔قبل ازیں صوبائی وزیر لائیوسٹاک نے ضلع بھر کے سول ویٹرنری ہسپتالوں کے ہنگامی دورے کئے۔وہ سول ویٹرنری یسپتال چک 189 ر۔ب، کھرڑیانوالہ،199 ر۔ب گٹ والاودیگر ہسپتالوں میں گئے اورادویات کا ریکارڈ،ویکسینیشن کی صورتحال،مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انچارجز نے سی وی ایچ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -