کورونا کی چوتھی لہر معاشی اور معاشرتی اعتبار سے زہر قاتل،ارجمند مقصود

کورونا کی چوتھی لہر معاشی اور معاشرتی اعتبار سے زہر قاتل،ارجمند مقصود

  

لاہور(بزنس رپورٹر) آل پاکستان چین فارمسیی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ارجمند مقصود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر انتہائی خطرناک، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے زہر قاتل ہے۔ دنیا بھر میں وبا کے بے قابو ہونے سے ہونے والے نقصانات کی شرح انتہائی خوفناک ہے۔ کسی بھی مشکل اور پریشانی سے بچنے کیلئے عوام الناس احتیاط کا دامن سختی سے پکڑ کر رکھیں۔ ویکسینشن لازمی کرائیں ماسک کا استعمال کریں سماجی فاصلے اختیار کریں۔

 زندگی قدرت کی سب سے بڑی نعمت اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں اپنی اور اپنے خاندان کی خوشیوں کو محفوظ بنائیں۔ بچوں بڑوں بزرگوں جوانوں خاندان کے تمام افراد کو ویکسینشن  کروائیں۔ تجارتی مراکز پر مالکان ملازمین سٹاف بھی ویکسینشن کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ آل پاکستان چین فارمسیی ایسوسی ایشن ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاو کیلئے آگہی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ اپنے معمولات زندگی سرانجام دیئے جارہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -