عقیدہ ختم نبوت ؐپرکوئی آنچ نہیں آنے دینگے، مو لانا محمد اعظم نعیمی

   عقیدہ ختم نبوت ؐپرکوئی آنچ نہیں آنے دینگے، مو لانا محمد اعظم نعیمی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) محافظ ختم نبوت مفتی ثمر عباس عطاری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐپرکوئی آنچ نہیں آنے دینگے، حضور نبی کریمؐ کی عزت و ناموس کا تحفظ کرنا یہ ہر کلمہ گو مسلمان کی سب سے اہم تر ین ذمہ داری ہے،عقیدہ ختم نبوت ؐ مسلمانوں کے ایمان کا اہم حصہ ہے یہ مسئلہ ہر دور میں انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ ان خیالا ت کااظہار  انہو ں نے محافظان ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں منعقدہ تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ مو لانا محمد اعظم نعیمی،مہتمم جامعہ نعیمیہ / ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،علامہ ذولفقار مصطفی ہاشمی قادری، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ مفتی محمد اسد اللہ نوری،علامہ رضائے مصطفی نقشبندی،پیر بشیر احمد یوسفی،مولانا محمد علی نقشبندی،عثمان غنی قادری دیگر نے بھی خطاب کیا۔

دیگر مقررین نے کہاکہ نبی رحمتؐ کے غلام بیدار ہیں، شمع رسالت ؐکے پروانے ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن قربان کر نے سے دریغ نہیں کریں گے۔ منکرین ختم نبوت قادیانیوں کا تعاقب جاری رکھاجائیگا۔ اسمیں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائیگی۔فتنہ قادیانیت کے مفادات کی حفاظت انگریز اور اس کے حواریوں سے وابستہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ حضورؐکی شفاعت حاصل کرنے کا سب سے آسان ذریعہ ہے۔عوام میں شعوری بیداری کے لئے اشد ضروری ہے کہ کلاس اول سے لے کر منتہی جماعتوں تک کے نصاب میں بھی ختم نبوت کے حوالے سے لٹریچر شامل کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -