مانگا منڈی، اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کا دھندا عروج پر

مانگا منڈی، اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کا دھندا عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)مانگا منڈی شہر اور گردو نواح میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ انتہائی عروج پرپہنچ گئی۔ اس کے علاوہ مہنگائی بھی عروج پرپہنچ گئی۔ متعلقہ انتظامیہ نے آنکھیں بند کر کے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اپنے عروج پرہے۔ دودھ، دہی، گھی، چائے کی پتی، مصالحات جات، سرخ مرچ، بیسن اور دیگرچیزوں کا خالص ملنانا ممکن ہو چکا ہے کیمیکل ملا دودھ، دہی راتوں رات کروڑ پتی بننے والے دوکاندار گلی محلوں اور شہر کے مین بازاروں میں دھڑلے سے 110 روپے سے لیکر 140 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اس کے علاوہ پورے علا قے میں قصاب لاغر بیمار جانوروں کا گوشت سرعام پانی ملا کر سرکاری  ریٹ لسٹ لگائے  بغیر دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں بڑے جانور کے گوشت کا اس وقت سرکاری ریٹ 500 روپے فی کلوگرام مگرقصاب 600 سے لیکر 700 روپے فی کلو قصاب فروخت اور چھوٹے جانور کا نیا ریٹ اس وقت 950 روپے اور قصاب 1100 سے لے کر 1400 روپے فی کلوگرام فروخت کر رہے ہیں۔ ملاوٹ شدہ اشیا کھانے پینے سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور گردوں کے امراض معدہ،جگراور دیگر امراض میں مبتلا ہو چکے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے انسانی زندگیوں پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔