نیپرا نے بجلی ایک روپے 38پیسے فی یونٹ مہنگی کر نیکی منظوری دیدی، اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پرہوگا: نوٹیفکیشن جاری 

نیپرا نے بجلی ایک روپے 38پیسے فی یونٹ مہنگی کر نیکی منظوری دیدی، اطلاق ستمبر ...

  

 اسلام آباد (آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے۔نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہو گا،نیپرا کے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے  جی نے ایک روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا جبکہ فیول ایڈجسمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہو گ۔  نیپرا میں جولائی کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کے حوالے سے سماعت ہوئی سماعت میں بتایا گیا کہ جولائی میں بجلی مہنگی پیدا کی گئی لیکن صارفین کو سستی بجلی فراہم کی گئی ہے لہذا نیپرا بجلی قیمتوں میں اضافہ کرے جس پر نیپرا نے بجلی کی قیمتوں اضافہ کردیا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگانیپرااتھارٹی نے یکم ستمبر2021 ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی بجلی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا لیکن لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا نوٹیفیکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

 بجلی

مزید :

صفحہ اول -