سپیکر مشتاق احمد غنی کی رحیم اللہ یوسفزئی‘ فرحت اللہ مروت اور محمد نواز کی وفات پر تعزیت
پشاور (نیوزرپورٹر)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے اجلاس میں سینیر صحافی اور دانشور رحیم اللہ یوسفزئی, ایڈیشنل سیکرٹری (معدنیات اور پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے صدر) فرحت اللہ مروت اور محمد نواز (سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ) کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی.