سی ای او ڈبلیوں ایس ایس پی کا شہر کا دورہ، صٖائی صورتحال کا جائزہ

سی ای او ڈبلیوں ایس ایس پی کا شہر کا دورہ، صٖائی صورتحال کا جائزہ

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی ڈاکٹر حسن ناصر نے جمعے کے دن شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد صفائی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے گلبہار، چارسدہ روڈ، رنگ روڈ، ورسک روڈ، نوتھیہ جدید، وزیرباغ، دیر کالونی، ہزارخوانی، گل آباد، فقیر آباد اور اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کا جائزہ لیا۔ تمام زونز کے واٹر اینڈ سینیٹیشن سٹاف نے متعلقہ علاقوں میں بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا اور ہاٹ سپاٹس سے پانی کے نکاس کے حوالے سے بریفنگ دی کہ کمپنی کے زیرانتظام تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں اور شہری علاقوں سے بارانی پانی نکالا جا چکا ہے جبکہ سڑکوں پر جمع مٹی بھی صاف کی جا چکی  ہے۔ سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی نے صفائی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور بہترین خدمات کو سراہا اور کہا کہ بارشوں کی پیشگوئی کے سبب تمام ہاٹ سپاٹس پر عملہ تعینات رہے گا  انہوں نے ہدایت دی کی صفائی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لایا جائے اور عوام سے بھی اپیل کی عملے کے ساتھ تعاون کریں اور نالوں میں کوڑاکرکٹ پھینکنے سے گریز کریں۔

مزید :

صفحہ اول -