ڈی جی سپورٹس کی کاوشیں رنگ لے آئیں 

    ڈی جی سپورٹس کی کاوشیں رنگ لے آئیں 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور میں شروع ہونیوالی ہاکی لیگ کو پی ٹی وی سپورٹس پر دکھانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ اسفندیار خٹک نے پی ٹی وی سے رابطہ کرلیا ہے اور پی ٹی وی نے پشاور میں کھیلے جانیوالے ہاکی لیگ کے مقابلوں کو مکمل کوریج کی یقین دہانی کرادی ہے یہ یقین دہانی پی ٹی وی کے حکام نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس سے ہونیوالی ملاقات میں کرائی ہے پی ٹی وی حکام کے مطابق اس ماہ کے اختتام تک شروع ہونیوالے ہاکی لیگ کے مقابلے روزانہ کی بنیاد پر پی ٹی وی سپورٹس لائیو نشر کرے گا جبکہ اس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے انٹرویز بھی مختلف پروگراموں میں نشر ہونگے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹر یٹ کے زیر انتظام شروع ہونیوالے ہاکی لیگ کے ان مقابلوں میں قومی سطح کے چار کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائیگا تاکہ نہ صرف قومی کھیل کو فروغ حاصل ہو بلکہ نئے کھلاڑیوں کو بھی سیکھنے کے مواقع ملے اسی بنیاد پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس نے پی ٹی وی کی انتظامیہ سے ہاکی لیگ کی کوریج کیلئے رابطہ کیا تھا.

مزید :

صفحہ اول -