انسان کواللہ نے وہ حکمت عطاء کی جو کسی دوسرے کو نہیں: عبد القدیر اعوان 

انسان کواللہ نے وہ حکمت عطاء کی جو کسی دوسرے کو نہیں: عبد القدیر اعوان 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ حضرت انسان کو وہ علوم اور حکمت عطا کی جو کسی اور مخلوق کو عطا نہیں کی گئی اللہ کریم نے حضرت آدم کو اپنی نیابت سے نوازا اور راہ ہدایت اور انکار کا اختیار بھی دیا اور پھر اللہ کریم کی چاہت کے مطابق زندگی کا گزارناپھر خصوصی حیات امر ربی سے عطا کی ان خیالات کا اظہار  امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کے دوحصے ہیں ایک حصہ ہر مخلوق کو تخلیقی طور پر اللہ کریم کی طرف سے عطا ہوتا ہے جیسے پیدائش کے فورا بعد اپنی خوراک کا حصول،مچھلی کے بچے کا پیدا ہوتے ہی پانی میں تیرنا اور دوسرا علم کسبی جس کے لیے اسے کسب اختیار کرنا پڑتا ہے،تربیت لینی پڑتی ہے کسی سے سیکھنا پڑتا ہے محنت کرنا پڑتی ہے مجاہدہ کرنا پڑتا ہے پھر وہ علم حاصل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ حدیث مبارکہ ہے کہ علم کے دوحصے ہیں ایک علم الادیان اور دوسرا علم الابدان عقائدہ اور شریعت کا علم،علم الادیان کہلاتا ہے۔اور دوسرا حصہ علم الابدان یعنی فزیکل سائنسز کا علم یعنی روزمرہ کی ضروریات کی تکمیل کا علم یہ علم کا دوسرا درجہ ہے۔اور آپ ﷺ کا فرمان ہے کہ علم حاصل کرو چاہے اس کے لیے تمہیں چین جانا پڑے۔یہاں سے علم کے حصول کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔کہ دین کے ساتھ دنیاوی علم حاصل کرنا بھی کتنا بھی ضروری ہے اور دین اسلام علوم کے حصول کی کتنی اہمیت بیان فرماتا ہے آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔

مزید :

صفحہ اول -