سرکاری پناہ گاہ میں مسافروں اور بے گھر افراد کو ہر سہولت فراہم کی جا رہی ہے: کمشنر پشاور

سرکاری پناہ گاہ میں مسافروں اور بے گھر افراد کو ہر سہولت فراہم کی جا رہی ہے: ...

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرِ اہتمام پشاور کے سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر افراد اور مسافروں کواعلی درجے کی سہولیات فراہم کی جاری ہے مسافروں اور بے گھر افراد کو صبح کے ناشتے کیساتھ ساتھ دوپہر اور رات کا کھانا بھی دیا جارہا ہے پناہ گاہ میں رات گزارنے والوں کے لئے علاج معالجہ کی سہولت بھی موجود ہیں جبکہ بے گھر اور مسافر فیملیز کے لئے الگ بلاک میں رہائشی فیملیز رومز قائم کے گے اس کے علاوہ مسافروں اور بے گھر افراد کو لانے اور لئے جانے کے لئے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی میسر کی گئی ہے عوام بے گھر افراد اور مسافروں کو سرکاری پناہ گاہ تک لانے میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی مدد کریں سرکاری پناہ گاہ کا قیام حکومت کی جانب سے ایک بہترین کاوش ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے پجگی روڈ پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے۔زیرِ اہتمام سرکاری پناہ گاہ کے دورہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پشاور ڈاکٹر احتشام الحق ا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر پشاور یونس آفریدی اور علاقہ ٹاون ممبر محمد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر پشاور ڈویژن نے پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور رات گزارنے والے لوگوں سے ان کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی اور ان کے ساتھ کھانا کھایا اور گھل مل گئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے پناہ گاہ میں بہترین سہولیات کی فراہمی اور مقیم لوگوں کی جانب سے انتظامات پر اطمینان کے اظہار پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر یونس آفریدی اور ان کی ٹیم کو خصوصی شاباش دی جبکہ پناہ گاہ میں  مزید سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا دورے کے دوران کمشنر پشاور ڈویژن نے پناہ گاہ میں پودا لگایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

صفحہ اول -