کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات‘ سکیورٹی کا ماسٹر پلان ترتیب

  کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات‘ سکیورٹی کا ماسٹر پلان ترتیب

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا پلان کے مطابق پانچ سو سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات 12 ستمبر کو منعقد ہونگے الیکشن کی خاطر 27 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے تمام پولنگ اسٹیشنز میں واک تھرو گیٹ، بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیمیں تعینات ہونگی اسی طرح خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا تمام ہوٹلز اور سرائیوں میں قیام پذیر افراد کی کڑی نگرانی شروع کینٹ ایریا میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کینٹ ایریا میں سٹی پٹرولنگ فورس اور اضافی پولیس موبائل موجود رہیں گے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے، متبادل روٹس اور دیگر انتظامات کی خاطر ٹریفک پولیس کو ٹاسک حوالہ کینٹ ایریا میں خصوصی ناکہ بندیاں قائم کرنے کی ہدایت۔

مزید :

صفحہ اول -