ساحل پر پھنسے بحری جہاز کی واپسی  کا فیصلہ‘ 24 گھنٹوں میں متوقع 

    ساحل پر پھنسے بحری جہاز کی واپسی  کا فیصلہ‘ 24 گھنٹوں میں متوقع 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) ساحل پر پھنسے بحری جہاز کی واپسی کا فیصلہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے، جہاز کے سی وردی ہونے کا فیصلہ رپورٹ سے واضح ہوگا،سی وردی نہ ہونے کی صورت میں جہاز کو ٹو کرکے گلف لے جایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کی واپسی کیلیے میرین مرکینٹائل ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے متاثرہ جہاز کا سروے کیا، 2 رکنی ٹیم اپنی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرے گی۔کے پی ٹی ذرائع نے بتایاکہ جہاز کی واپسی کے حوالے سے رپورٹ اہم ہوگی، جہاز کے سی وردی ہونے کا فیصلہ رپورٹ سے واضح ہوگا، سی وردی نہ ہونے کی صورت میں جہاز کو ٹو کرکے گلف لے جایا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ جہاز کے سی وردی ہونے یہ نہ ہونے کا فیصلہ 24 سے 48 گھنٹوں میں ہوجائے گا، جہاز اس وقت کے پی ٹی کی تحویل میں ہے، جہاز کے مالک واجبات ادا کرکے ہی جہاز لے جاسکتا ہے۔جہاز پر موجود کارگو گلف پہنچانے کے بعد دوبارہ متعلقہ مقام پربھیجا جائے گا۔یاد رہے تین روز قبل انتظامیہ 7 ہفتوں بعد کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے میں کامیاب ہوئی تھی، جہاز کوساحل سے 5میل سے زائد سمندرمیں گھسیٹا گیا تھا۔

فرنٹ 

مزید :

صفحہ اول -