آئی جی سی ای پی میں سندھ حکومت کے منصوبوں کو رد کیا گیا،امتیاز شیخ 

آئی جی سی ای پی میں سندھ حکومت کے منصوبوں کو رد کیا گیا،امتیاز شیخ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی سی سی آئی میٹنگ میں انڈیکیٹو جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان (IGCEP) میں سندھ حکومت کے منصوبوں کو رد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے سستی بجلی کے منصوبوں کو رد جبکہ 88 فیصد مہنگی بجلی کے منصوبے شامل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی سی آئی میٹنگ میں سندھ کے موقف کو مدلل انداز میں پیش کیا۔امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ سندھ کے منصوبوں کو منظور نہ کئے جانے پر پارلیمان کے مشترکہ اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی سی آئی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے اختلافی نوٹ میں سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو باور کرایا۔وزیر توانائی سندھ نے بتایا کہ ہائیڈل بجلی کے منصوبے بھی (ARE) الٹرنیٹ رینؤئبل انرجی پالیسی میں شامل کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی  حکومت دانستہ سندھ حکومت کے منصوبوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔مانجھند کا 400 میگا واٹ کا سستی بجلی کا پاور پراجیکٹ منظور نہیں کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ تھر کول کا اوریکل کمپنی کا سستی بجلی کا منصوبہ بھی منظور نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں زیر بحث لائے بغیر سی سی آئی کے فیصلوں کو منظور نہ کیا جائے۔سندھ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اور ہمارے پانی، بجلی، گیس کے منصوبوں کو منظور نہیں کیا جارہا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری بات نہیں سنی جائے گی تو عدالتی آپشن پر بھی غور کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -