محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے،چوہان

  محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے،چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی)وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اداروں کو خود مختاری اور اپنی حدود میں کھل کر کھیلنے کا موقع دے کر گورننس میں بہتری لا رہی ہے۔ گزشتہ دور میں بلاوجہ سیاسی مداخلت سے اداروں کی تباہی سب دیکھ چکے لیکن سیاسی چھیڑ چھاڑ سے آزاد محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں بلا امتیاز اور بلا تخصیص کاروائیوں سے کرپشن کے ناسور کے خلاف تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے اور عوام کا محکمہ پر اعتماد بحال کر رہا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگست 2018 سے جولائی 2021 تک محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مجموعی طور پر 227.33 ارب روپے کی ریکوریاں کیں اور 196.65 ارب روپے کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔ واگزار کرائی گئی اس زمین میں سے 24 ارب روپے کی قیمتی سرکاری زمین 43 ن لیگی ممبران، وُزرا اور مشیروں کے پاس تھی جہاں ان ن لیگی ''بیچاروں '' نے پلازے، سینما گھر، پٹرول پمپ سمیت دیگر کمرشل کاروبار بنا رکھے تھے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سرکاری محصولات، ڈویلپمنٹ چارجز، نقشہ جات کی فیس وغیرہ کی مد میں 28.3 ارب روپے بالواسطہ اور 2.38 ارب روپے براہ راست قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔ ابھی تک محکمہ اینٹی کرپشن تقریباً 557194 کنال سرکاری زمین واگزار کرا چکا ہے جس میں محکمہ اوقاف کی 5152.184 ملین مالیت کی 95026 کنال زمین میں سے 24920 کنال واگزار کرائی گئی۔  
چوہان

مزید :

صفحہ اول -