ایڈمنسٹریٹر کراچی کا شیر پاو کالونی کا دورہ،ڈی سی ملیر نے بریفنگ دی 

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا شیر پاو کالونی کا دورہ،ڈی سی ملیر نے بریفنگ دی 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے شیر پاو کالونی میں 16 ایکڑ اراضی پر مشتمل اسٹار گراونڈ میں انڈور اور آوٹ ڈور گیمز کی سہولتیں مہیا کرنے کا عندیہ دے دیا۔مرتضی وہاب نے شیر پاو کالونی میں اسٹار گراونڈ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی سی ملیر نے انہیں بریفنگ دی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ گراونڈ میں جدید لائٹنگ، سولر سسٹم نصب کیا جائے گا، جبکہ گراونڈ میں پانی کے لیئے ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گراونڈ میں ترقیاتی کاموں کی منظوری دے دی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -